• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اورصوبائی مشیر برائے ایکسائز کی جانب سے راشن کی تقسیم

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم بازئی کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد اور مستحقین میں ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مشیر اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے جہانگیر خان نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کے بعد مخیر حضرات سفید پوش طبقہ کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کا واحد حل حکومت کی جانب سے بتائی جانیوالے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ممکن ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود بھی حکومت کی ہدایت پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی تقلین کریں تاکہ جلد از جلد اس عالمی وباء پر قابو پایا جاسکے ۔
تازہ ترین