• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون اورڈبل سواری پر پابندی کو کمائی کاذریعہ بنا دیا گیا،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون اورڈبل سواری پر پابندی کو کمائی کازریعہ بنا دیا گیا ۔عوام کو گرفتار کرکے دوہزار سے پانچ ہزار روپے تک رشوت ناقابل برداشت عمل ہے،کوئٹہ میں سرکاری اہلکاروں کی شہریوں پر تشدد کے واقعات سامنے آنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا پولیس اہلکار امن کی بجائے عوام پرتشدد پراتر آئے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جہاں تمام اقوام کے رسم و رواج مشترک ہیں، پولیس فورسز اور عوام کے درمیان اچھے روابط قائم ہونا چائیں، طاقت اور بندوق کی نوک پر مزید مسائل پیداہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں سے متعلق جائز اور حقائق پر مبنی شکایات کیلئے حکام اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شاہراہوں پر اضلاع کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے عوام مشکلات کاسامنا کررہے ہیں، عوام کے ساتھ نرمی برتیں،تمام اضلاع کی بنیادی ضروریات کوئٹہ تک محدود ہے کوئٹہ تک آنے کی جازت دی جائے۔
تازہ ترین