• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ گھرانوں میں اشیاء خوردنوش تقسیم

پشاور (لیڈی رپورٹر)لوئر کرم کے علاقہ پیر قیوم میں مذہبی رہنمائوں اور سماجی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سینکڑوں متاثرہ گھرانوں میں اشیاء خوردنوش تقسیم کیں ۔علاقے کے مذہبی وسماجی رہنمائوں مولانا عرفان اللہ ،مولانا راحت نور،اور مقامی نجی ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلیٰ احمد جان صدیقی ودیگر نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صاحب استطاعت افراد کی تعاون سے لوئر کرم پیر قیوم کے علاقے کے بارہ محلوں میں 600 مقامی مستحق گھرانوں میں اشیاخوردونوش تقسیم کیں اور یہ اشیاء برابری کی بنیاد پر تقسیم کی گئں اور اس عمل میں مقامی نوجوانوں نے بھی اہم کردار اداکیاانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ان افراد نے ایک مہم بھی شروع کردی ہے جس میں صاحب استطاعت افراد کو مستحق لوگوں کی مدد کیلئے قائل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین