• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوگئے

معاون خصوصی عثمان ڈار ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوگئے


وزیراعظم عمران خان کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے خود کو بھی ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ کروالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کی ٹائیگر فورس میں شمولیت کے لیے رجسٹریشن پاکستان سٹیزن پورٹل پر اوپن کردی گئی ہے۔

وزیرعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے کئی نوجوانوں نے خود کو رجسٹرڈ بھی کروالیا ہے۔

ا ن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس میں اس حوالے سے کنٹرول روم قائم اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ نوجوان وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں ،ان سے درخواست ہے کہ کسی جعلی فارم پر رجسٹریشن نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے ہی ہوگا۔

تازہ ترین