• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل قتل، سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

سندھ ہائیکورٹ امریکی صحافی ڈینیئل پرل قتل سے متعلق مجرم احمد عمر شیخ اور دیگر کی قتل و اغوا کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر آج فیصلہ سنائے گی۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مجرموں کی اپیلوں پر حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ڈینیئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ عدالت نے فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

مجرموں کے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث 10سال تک اپیلوں کی سماعت تاخیر کا شکار رہی۔

تازہ ترین