• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، سیاسی جماعتیں صحت عامہ اور معیشت کے سنگین بحرانوں کا مقابلہ متحد ہوکر کریں۔

 فافن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سنگین بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلے کریں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کو سنے۔

 فافن کا کہنا ہے کہ شروع میں سیاسی جماعتوں کے حوصلہ افزا بیانات آئے، تاہم اب دیرینہ چپقلشوں کو ہوا دینے لگے ہیں، گذشتہ ہفتے بلایا جانے والا پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بھی متنازع ہوگیا۔

فافن نے مزید کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت ایک مثبت پیش رفت تھی۔

تازہ ترین