• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینس، کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے اسرائیل روانہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی نائب صدر جے ڈے وینس، امریکی صدر کے نمائندے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہو گئے۔

جیرڈ کشنر نے اس موقع پر کہا کہ حماس وعدوں پر عمل کر رہی ہے، غزہ جنگ بندی معاہدہ 100فیصد کامیاب ہوگا، معاہدے کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا وفد جنگ بندی پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیز فائر کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید