• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: قندھاری انار اور انگور کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد میں پاک افغان بادڑ کی بندش کے باعث افغانستان سے آنے والے قندھاری انار اور انگور کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جس سے خریدار مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

فیصل آباد میں چند روز قبل تک 400 روپے فی کلو بکنے والے قندھاری انار 900 روپے جبکہ انگور کی فی کلو گرام قیمت 800 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ انگور لینے کے لیے آئے تھے انگور کا ریٹ پہلے سے ڈبل کر دیا ہے، پچھلے ہفتے اس کا ریٹ تقریبا چار سو سے پانچ سو تھا اب انہوں نے 800 کر دیا ہے۔

دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ افغانستان بارڈ کی بندش کے باعث ہے۔

تاجروں اور دوکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک پاک افغان بارڈ سے پھلوں کی سپلائی بحال نہیں ہو گی، قندھاری انار اور انگور کی قیمتوں میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید