اسپین میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 950 اموات ریکارڈکی گئی ہیں، جبکہ ایران میں کورونا وائرس سے 124 نئی اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 3160 ہوگئی ہے، بیلجیئم میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔
یورپی ملک اسپین میں کورونا کے سبب بدترین صورتحال ہے، جہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 950 نئی اموات کے بعد تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
بیلجیئم میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات تین دن میں دو گنا بڑھ گئی ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 348 ہوگئی ہے۔
ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 2857 اضافہ ہوا ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔