• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10لاکھ سے متجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد51 ہزار سے زیادہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب اس خطرناک بیماری سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ مریض امریکا میں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین