• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا طبی عملے، پاک فوج، پولیس اہلکار، رینجرز کو خراج تحسین

علی ظفر کا طبی عملے، پاک فوج، پولیس اہلکار، رینجرز کو خراج تحسین 


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری کے ذریعے کورونا وائرس کی جنگ کے نڈر ہیرو ڈاکٹروں، نرسوں،طبی عملے، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہوں نے کورونا وائرس کی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے اور فرنٹ لائن پر اپنی جان خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دیتے پاکستان کے ڈاکٹرز، نرسوں، طبی عملہ، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے لیے مہدی حسن کا مشہور نغمہ’یہ وطن تمہارا ہے‘ گنگنایا۔دوسری جانب علی ظفر لاک ڈاؤن میں اپنے گھروں میں بور ہوتے مداحوں کو خوش کرنے کیلئے لائیو کنسرٹ کا بھی انعقاد کیااور انکی فرمائش پر پسندیدہ گانے گنگنائے۔

تازہ ترین