• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہڑ ہڑپال اور ٹینچ بھا ٹہ ڈسپنر یوں میں دوفلٹر کلینک قائم

ا راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈ ی کنٹونمنٹ نے کورونا وائرس ایمر جنسی سے نمنٹے کے لئےچوہڑ ہڑپال اور ٹینچ بھا ٹہ کی ڈسپنر یوں میں 2فلٹر کلینک قائم کر دئیے ہیں جہاں وائر س علامتوں کا جائزہ لیا جائے گا،کورونا وائرس کا شکارہونے کا شبہ ہونے پر مر یض کو فو ر ی طور پر ایمبولینس کے ذریعے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال ،بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال یا پمز میں منتقل کیا جا ئے گا۔یہ فیصلہ صدر کنٹونمنٹ بورڈ بر یگیڈ ئیر اعجاز قمر کیا نی اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بو رڈکے دیگر افسران کے ساتھ ویڈ یولنک کانفرنس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ان فلٹر کلینک میں ضروری عملہ اورتشخیص کے لئے آلات دستیاب ہیں۔مر یضوں کو کورونا وائر س کی علامت نہ ہو نے پر فلٹر کلینکس سے ہی گھر بھجوادیاجائے گا ۔
تازہ ترین