• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرے سے واپس آنیوا لے گھر کے دو افراد میں کورونا وائرس‘ محلہ قرنطینہ قرار

پشاور (وقائع نگار) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی) ٹیموں نے یونین کونسل گنج کے کورونا وائرس سے متاثرہ محلہ ہودا میں کلورین سلوشن اور جراثیم سپرے کش سپرے کیا تاکہ محلے میں وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ محلے کا ایک رہائشی 15 مارچ کو عمرے سے واپس آیا تھا اور ان کے گھر کے دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر ضلعی انتظامیہ نے محلے کو قرنطینہ قرار دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر زون بی کی ٹیموں نے جمعرات کو پورے محلے میں کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کیا جبکہ آئوٹ ریچ ٹیموں نے آگاہی مہم چلائی، محلے کی مکمل صفائی بھی کی گئی۔ ڈبلیو ایس ایس پی زون بی کی ٹیم علاقے میں صبح وشام کلورین سلوشن اور جراثیم کش سپرے کرتے ہوئے گلی کوچوں اور گھروں کی جراثیم کشی کرے گی۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی خصوصی ٹیمیں پہلے ہی سے شہر بھر میں گلی محلوں اور گھروں میں سپرے کر رہی ہیں ، کلورین سلوشن سے سڑکوں کی صبح وشام دھلائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تازہ ترین