• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم میں گذشتہ 24 گھنٹوںمیں کوروناسے 132 افراد ہلاک

برسلز (حافظ انیب راشد) بلجیم میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 132 افراد کی جان لے گیا۔ بلجیم میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1143 ہوگئی ہے ۔ فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 3972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں 1422 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس طرح بلجیم میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 16770 ہوگئی ہے ۔ فیڈرل وزارت صحت کی جانب سے اطلاعات فراہم کرنے والے کرائسسز سینٹر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اگر ایک چھت کے نیچے قیام پذیر نہیں ہیں تو جسمانی قربت سے پرہیز کریں تاکہ اب تک کی محنت ضائع نہ ہو۔ کرائسسز سینٹر کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے میں 578 نئے مریضوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ جس کے بعد بلجیم بھر کے ہسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد بھی 5752 ہوگئی ہے ۔ اس سارے عمل کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی ہے کہ ہلاک شدگان میں سے 93 فیصد 65 سال سے اوپر کی عمر کےافراد ہیں ۔
تازہ ترین