• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلبورن (جنگ نیوز) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہر قسم کی سرگرمی منجمد کردی ہے۔ عالمی وبا کے سبب آسٹریلین کرکٹرز فارغ ہیں انہوں نے سال کے اس حصے میں شادی کا پروگرام بنایا تھا لیکن سماجی فاصلوں کے سبب ان کی پلاننگ چوپٹ ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا، خاتون کرکٹر جیس جوناسین،جیکسن برڈ، مچل سویپسن،اینڈریو ٹائی، ڈی آرسی شارٹ، کیٹلین فرائٹ اور ایلیسٹر میک ڈرمٹ نمایاں ہیں۔البتہ حالات زیادہ بگڑنے سے قبل گلین میکسویل اور پیٹ کمنز نے منگنی کرلی تھی۔

تازہ ترین