• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی کارکنوں کے لیے 9ارب ریال کا پیکیج


جدہ (شاہد نعیم) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثر ہونے والے نجی شعبے کی معاونت کے لیے 9 ارب ریال کا امدادی پیکیج مختص کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی کارکنوں کو 3 ماہ تک سوشل سکیورٹی انشورنس کی جانب سے 9 ہزار ریال ماہانہ ادا کیے جائیں گے تاکہ انہیں معاشی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بروز جمعہ 3 اپریل کو ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب بھی ’کورونا‘ سے متاثر ہوا ہے۔ موجودہ صورتحال میں جہاں ادارے بند ہیں وہاں اس اندیشے کا بھی سامنا ہے۔

تازہ ترین