• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب‘ہرنائی ‘قلعہ سیف اللہ اور بارکھان کے چند مقامات پر بارش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک تاہم ژوب ،ہر نائی، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21،بارکھان25، دالبندین 30،گوادر31،قلات19،خضدار23، لسبیلہ36، سبی32،تربت36،ژوب22اور زیارت میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج ہفتے کوبیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ ژوب ،ہر نائی، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
تازہ ترین