شمعون عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے تھائی لینڈ میں ان کے ساتھ پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا۔
معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم کے 21 لوگ اور دیگر 123 پاکستانی تھائی لینڈ میں پھسنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک میں پی آئی اے اپنے طیارے بھیج رہی ہے اس میں تھائی لینڈ کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تسلی دی ہے کہ یہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا۔
شمعون عباسی نے کہا کہ کس دن پرواز ہمیں تھائی لینڈ سے لے کر جائے گی یہ سوال ابھی بھی وہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام نے ہمیں پیغام بھجوائے ہیں کہ بے فکر ہوجائیں۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی ہمارے مسئلے کا نوٹس لیا ہے۔