• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک داؤن کھلاڑی اور منتظمین مالی مسائل کا شکار، محکمہ کھیل غیر فعال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں جاری لاک ڈائون سے مختلف کھیلوں سے وابستہ سابق اور موجودہ نچلے درجے کے کھلاڑی مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، ان کی داد رسی کے لئے کراچی اسپورٹس فورم کے علاوہ کوئی دوسری ایسوسی ایشن فعال نظر نہیں آ رہی ہے، کئی سابق کھلاڑیوں جن میں اکثریت فٹبال باکسنگ اور سائیکلنگ کے علاوہ ہاکی، کر کٹ، ٹیبل ٹینس سے بھی وابستہ ہے ان دنوں خاصے مالی مسائل سے دوچار ہیں، مگر حیرت انگیز طور پر سندھ کے محکمہ کھیل کی جانب سے مکمل خاموشی دکھائی دے رہی ہے، کھلاڑیوں نے سندھ کے محکمہ کھیل کے حکام سے اپیل کی ہے کہ حکومت اس طرف توجہ دے، دوسری جانب کھیلوں کے حلقوں نے کراچی اسپورٹس فورم کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی کوششوںکو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسمعیل سے اپیل کی ہے کہ وہ اسی فورم کے ساتھ تعاون کر کے ہماری داد رسی کریں،صوبے کے کھیل کی وزارت نے تاحال مستحق کھلاڑیوں اور آرگنائزر کی پریشانیوں پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

تازہ ترین