• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گھر رہیں محفوظ رہیں‘، براہ مہربانی آنکھوں کو نہ چھوئیں، ارمینا خان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ ارمیناخان نے سوشل میڈیا پرمداحوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے گھر پر رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک منٹ پانچ سیکنڈ دورانیے کی ’گھر رہیں محفوظ رہیں‘ کے عنوان سے مختصر ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ کورونا نے ہم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہم سب کی زندگی ڈسٹرب ہو گئی ہے۔اداکارہ نے قوم سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے آپ لوگ زیادہ گھروں میں رہیں تاکہ زیادہ تر لوگ اس خطرناک جان لیوا بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ارمیناخان نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے یہ جان لیوا بیماری پھیل سکتی ہے تو میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی آنکھوں کو نہ چھوئیں تاہم اگر آپ جانتے ہیں کہ کوئی آنکھوں کی بیماری سے پریشان ہے تو ایل آر بی ٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایل آر بی ٹی ٹیلی میڈیسن کی خدمات سرانجام دے رہا ہے وہاں مشورہ کریں آپ جو ماہر ڈاکٹرز ملیں گے جن سےآپ اچھی ہدایات لے سکتے ہیں۔اداکارہ نے کہا ہم سب مل کر پاکستان کو بچا سکتے ہیں، کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

تازہ ترین