• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مسٹر فراڈئیے ‘ کے لیرکس’مسٹر 10 پرسنٹ ‘ تھے،ہارون

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آواز بینڈ کے مشہور گانے ’مسٹر فراڈئیے ‘ کے حوالے سے گلوکار ہارون کی جانب سے انتہائی دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آواز بینڈ کے مشہور و معروف گانے ’مسٹر فراڈئیے ‘ کے لیرکس ’مسٹر 10 پرسنٹ ‘ تھے لیکن ملک میں بدعنوانی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے گانے کے لیرکس میں تبدیلی کی جس کی وجہ سے گانے کو پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ہارون نے گانے کے لیرکس لکھتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اور فاخر نے ’مسٹر 10 پرسنٹ ‘ ایک طنزیہ گانا لکھا تھا لیکن پھر فاخر اور میں نے گانے کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف پیغام دینے کا سوچا اور گانے کے بول میں تبدیلی کی۔واضح رہے کہ پاپ میوزک بینڈ ’آواز‘ 1992 میں ہارون راشد نے بنایا تھا جس میں فاخر محمود اور اسد احمد بھی شامل تھے۔پاپ میوزک بینڈ پاکستانی میوزک انڈسٹری کا معروف بینڈ ہے کیونکہ اس میں انتہائی ہنر مند اور باصلاحیت موسیقار ، پروڈیوسر اور کمپوزر تھے۔

تازہ ترین