• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کاماسک پہننے سے انکار، خاتون اول کی ماسک پہننے کی درخواست

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا کےدوران ماسک پہننے سے انکار کردیا لیکن خاتون اول نے ماسک پہننے کی حمایت کی۔

تفصیلات کےمطابق سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے دی گئی رہنما ہدایات میں عوام کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مقامات پر جاتے ہوئے ماسک لگائیں لیکن امریکی صدر نے واضح کیا ہے کہ ان کا اس ہدایت پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں.

تاہم دوسری جانب امریکی خاتون اول نے ایک بالکل ٹھوس اور متضاد پیغام دیا اور نئی ہدایات کی حمایت کی.

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسے کہ ویک اینڈ آ پہنچا ہے ،میں ہر ایک سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک یا چہرہ چھپانے والی چیزیں استعمال کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

تازہ ترین