• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے ٹرک میں مانسہرہ جانے کی کوشش کرنیوالے43افراد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹلری میدان پولیس نے فوارہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے مانسہرہ جانے کی کوشش کرنے والےدو بچوں سمیت 43افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق تمام افراد منگھوپیر روڈ سے مال بردار ٹرک میں سوار ہو کر مانسہرہ جا رہے تھے،پولیس نے بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد نے ٹرک مالک کو فی کس 3ہزار روپے دیئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ حراست میں لیئے گئے افراد بھیڑ بکریوں کی طرح سوار تھے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا بھی خطرہ تھا،ٹرک میں سوار افراد کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں لاک ڈاؤن کے باعث اپنے آبائی علاقے جا رہے تھے۔
تازہ ترین