• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی عدلیہ کے1سیشن جج سمیت 15ججز کے تقرر و تبادلے

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے ایک سیشن جج سمیت 15 ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج قمرالزمان دہشتگردی عدالت راولپنڈی مقرر، ایڈیشنل سیشن جج منصف خان صادق آبادتعینات ، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تبدیل کئے جانیوالوں میں ایک سیشن جج ، 10 ایڈیشنل سیشن ججز، ضلعی عدلیہ کے4 سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹس شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ججز 9 اپریل تک اپنی نئی تعیناتی پر چارج سنبھالیں گے جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ، سیکرٹری قانون انصاف، چیف سیکرٹری پنجاب، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب ودیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج و جج بینکنگ کورٹ قمر الزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ٹو راولپنڈی کا جج مقرر کر دیا گیا۔

تازہ ترین