• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف نعرہ بازی‘ مولانا عبدالعزیز سمیت 7افراد کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کیخلاف نعرے ‘ جہادی ترانوں سے لوگوں کے جذبات بھڑکانے اور اجتماع کرکے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ آبپارہ میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 138 کے مطابق پولیس ٹیم لال مسجد کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھی کہ مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد میں نماز جمعہ باجماعت پڑھانے کا اعلان کر دیا اور لائوڈ سپیکر پر ترانے و جہادی نعرے بازی شروع کر دی۔
تازہ ترین