• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، چاقو کے وار سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

پیرس ( رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) جنوبی مشرقی فرانسیسی شہر میں ایک نوجوان نے چھریوں کے وار کرکے 2افراد کو ہلاک اور4افراد کو زخمی کردیا، جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے ،پولیس کے مطابق ابھی تک وجوہ سامنے نہیں آئیں کہ اس نے کیونکر یہ حملہ کیا، مبینہ مجرم کو صبح 11بجے ہی گرفتار کرلیاگیا، اس کی شناختی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سوڈانی نژاد فرانسیسی شہر ی ہے، وہ 1987 میں پیدا ہوا تھا۔

تازہ ترین