• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی طرف سے واٹس ایپ اور فون پر شہریوں کی شکایات کی وصولی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لاک ڈائون کی وجہ سے کھلی کچہری کاسلسلہ بندہونے پر سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی محمد احسن یونس شہریوں کی شکایات بذریعہ واٹس ایپ معلوم کررہے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز بذریعہ فون10شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ان سے رابطہ کیااورمتعلقہ افسران کواحکامات جاری کیے۔اس ضمن میں شہری اپنی شکایات ٹیلیفون نمبر0519292969 اورواٹس ایپ نمبرز03335201507/ 03065374126اورسوشل میڈیاکے ذریعہ بھیج سکتے ہیں۔شہری واٹس ایپ،ای میل یاسوشل میڈیاپرشکایت کے ساتھ اپنارابطہ نمبراورایڈریس ضرور فراہم کریں تاکہ ان سے رابطہ کرکے قانونی کارروائی کوممکن بنایاجاسکے۔
تازہ ترین