• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کو خطرہ قرار دینا آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے،تنظیم مشائخ عظام

لاہور ( خبرنگار خصوصی ) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ عالمی دنیا بی جے پی قیادت کی مسلمانوں کیخلاف زبان درازی کا فوری نوٹس لے۔2سو ملین مسلمانوں کو خطرہ قرار دینا آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے۔ مودی قیادت کی جانب سے مسلمانوں کے متعلق زبان درازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی نے پہلے کشمیریوں مسلمانوں کا جینا مشکل کیا اب بھارتی مسلمانوں کا جینا مشکل کررہاہے۔مسلمانوں کے متعلق ہرزہ سرائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،نسل پرست مودی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی پراپیگنڈہ کا فوری نوٹس لے، پاکستان نسل پرست مودی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی اور کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے خصوصی بھی کی۔
تازہ ترین