• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کے اتحاد سے ہی کورونا کیخلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیراور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ وسائل سے نہیں بلکہ قوم کے اتحاد سے ہی کورونا وباء کے خلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے، قیادت کی ہدایت پر مستحق افراد تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے کورونا کے مریضوں کی پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے، صورتحال کو نہ سنبھالا گیا تو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے، اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنااور اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی خامیوں کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کے لئے تجاویز دے رہی ہیں جنہیں حکومت سیاسی مخالفت کہہ رہی ہے، نالائق وزیر اعظم سے نوازشریف، شہبازشریف کے ہر ڈسٹرکٹ اور شہر میں بنائے ہوئے ہسپتال آپ سے مینج نہیں ہو رہے۔ جب تک آپ کے دماغ سے سیاسی انتقام کا وائرس نہیں نکلے گا آپ کوروناوائرس کا مقابلہ کیسے کریں گے۔قوم کورونا، کورونا کررہی ہے، آپ کا رونا ہی ختم نہیں ہورہا۔
تازہ ترین