• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غر یب خاندانوں کو بلا تفر یق راشن دیں گے، چوہدری محمدسرور

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ غر یب خاندانوں کو بلا تفریق راشن دیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف فر نٹ پر لڑنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں غریبوں کی مدد کے لیے قائم کیے گئے وزیر اعظم فنڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں بھر پور حصہ لینے پر مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے لیے 100کروڑ کا ٹارگٹ حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مستحقین کی بڑی تعداد راشن لینے کے لیے گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پہنچ گئی تھی۔

صوبہ پنجاب کے گورنر ہاؤس کے باہر راشن لینے آنے والے مستحقین کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا تھا صبح 8 بجے گورنر ہاوس سے راشن ملے گا جس کے لیے راشن لینے کے لیے صبح 6 بجے سے گورنر ہاوس کے باہر موجود ہیں۔

مستحقین کے مطابق کل قلعہ گوجر سنگھ میں ٹرک سےاعلان کیا گیا تھا گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا۔

تازہ ترین