گھوٹکی کی تحصیل خان پور مہر میں مستحقین سامان کی پیکنگ کے دوران ہی سرکاری گودام سے سامان اٹھا کر لے گئے۔
تحصیل انتظامیہ خان پور مہر کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم سے پہلے ہی بدنظمی دیکھنے میں آئی۔
تحصیل انتظامیہ کے مطابق درجنوں مستحقین تحصیل انتظامیہ کے گودام میں گھس آئے اور پیکنگ کے دوران ہی سامان اٹھا کر لے گئے۔
تحصیل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا جبکہ اگلے روز سامان کی تقسیم کا عمل شروع کرنا تھا۔