• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، 9000سےزائد متاثرہ گھرانوں میں راشن کی تقسیم

ہالا(نامہ نگار)کوروناوائرس وباء کے باعث 15روزسےجاری لاک ڈاؤن کےدوران بیروزگار ہونےوالےدیہاڑی دارمزدوروں ریڑھی والے اوردیگرمتاثرہ غریب گھرانوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہماحقوق نسواں فاؤنڈیشن کی جانب سے راؤ سرفراز کی جانب سےشہریوں کےعلاوہ قیدیوں میں 5000سےزائدماسک تقسیم کرنے کے بعد اسد راجپوت اخترمیمن خمیسوصوفیانی اشفاق احمد اور دیگر رضاکاروں کی ٹیم نےریلیف راشن کیمپ سے 9000سےزائد گھرانوں کو راشن پہنچایا ہمافاؤنڈیشن سندھ کے صدرراؤسرفراز کے مطابق ہالانیوسعیدآبادمٹیاری شہدادپور سانگھڑاور سندھ کےدیگرعلاقوں میں متاثرین کےگھروں میں راشن بیگ پہنچائےگئےہالاشہرودیہات میں 9000 سے زائد گھرانوں کوامداددی گئی راؤسرفرازنےکہاکہ ہمافاؤنڈیشن پاکستان کے چئیرمین شفیق جوشی کی ہدایت پراہتمام صحرائےتھرسمیت سندھ کےمختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں مخیرحضرات مشکل کی گھڑی میں بھوکےپیاسےغرباءمساکین کےعلاوہ بےروزگارہونےوالےمحنت کشخاندانوں کی غذائی ضروریات پوری کریں۔سیہون شریف ۔ضلع جامشورو میں راشن کی تقسیم میں اختلافات  ہو  گئی،ایم این اے جامشورو سکندر علی راہپوٹو اور ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین مصطفی میں اختلافات پیدا ہوگئے، ڈی سی نے ایم این اے جامشورو سے راشن کی تقسیم کے لیے مستحق افراد کے نام مانگے، ایم این اے نے نام دینے سے انکار کردیا، ایم این اے  نے کہا کہ آپ کے 1500  روپے کے راشن سے کیا غریب ایک  ما ہ کھا نا کھائیں گے۔ آپ راشن کے نام پر غریبوں سے مذاق کر رہے ہیں۔
تازہ ترین