• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیپک ٹاکرا کھلاڑی ٹریننگ جاری رکھیں، عبدالحلیم قادر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عبد الحلیم بن قادر نے کھیل سے جڑے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ وڈیو لنک کے ذریعے ٹریننگ جاری رکھیں، کورٹس یا اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو بلا کر پریکٹس کرنے سے مکمل اجتناب کریں۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سےآئندہ تین چار ماہ میں صورتحال واضح ہوجائے گی جس کے بعد ورلڈ چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمدخان نے کہا کہ اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والا نیشنل سیپک ٹاکرا ریفری اینڈ کوچنگ کورس اب جون میں منعقد ہوگا۔

تازہ ترین