• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرہ عوام کی دہلیز پر غذائی اجناس فراہم کی جائیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اپنی نگرانی میں غذائی اجناس سے بھرے متعدد ٹرک کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانواں میں تقسیم کیلئے روانہ کیے، اتوار کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا سے غذائی اجناس سے بھرے متعدد ٹرک کنوینر خالدمقبول صدیقی ،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی نے اپنی نگرانی میں کراچی کے مختلف علاقوں اسکیم 33،محمود آباد، لیاری، سرجانی، ڈسٹرکٹ ملیر،پاک کالونی،لائنزایریا اور لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیلئے روانہ کیا۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے تمام کارکنان کو پابند کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے متاثرہ عوام کی دہلیز پر ہی یہ غذائی اجناس فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے مزید کہا کہ امدادی سرگرمیوں کے ذریعے یہ بات بھی علم میں ائی ہے کہ ابھی تک جو امدادی کام کیے ہیں اس سے کئی گناہ زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین