• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو سبزی منڈی کے قریب جھگڑے کے دوران چھریاں لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نیو سبزی کے عقب میں ہنگورہ جیلانی گوٹھ کے قریب کام کے دوران جھگڑے اور تلخ کلامی کے بعد چھریاں لگنے سے 22سالہ نوجوان کامران ولد حضرت علی جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا ۔ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے نوید سومرو کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں رشتے دار ہیں ،انہوں نے بتایا کہ مقتول کو کان کے نیچے گردن پر چھری لگی، مقتول کی موت خون زیادہ بہہ جانے سے واقع ہوئی۔
تازہ ترین