• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین، کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہزار ہوگئی

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح دنیا کے دیگر ممالک سے کہیں زیادہ بڑھ گئی۔اسپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 15ہزار ڈاکٹرز یا تو کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں یا آئسولیشن میں جاچکے ہیں جس کے باعث وہ مریضوں کو دیکھنے کے قابل نہیں رہے۔ اسپین میں موجود مجموعی مریضوں میں سے ڈاکٹرز کی شرح 14اعشاریہ 7فیصد ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں لیکن وہاں ڈاکٹرز کے متاثر ہونے کی شرح 10فیصد ہے۔

تازہ ترین