• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل قبول ہے،علامہ عارف حسین

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ زائرین کو تفتان کے بعد ملتان سمیت دیگر قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا حالانکہ ابتدائی طور پر بنیادی سہولیات تک نہیں تھیں، مشکل صورتحال کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ نچلی سطح تک مکمل تعاون کر تے رہے ہیں مگر اس کے باوجود طبی، حفاظتی اقدامات اور قرنطینہ کی دوہری مدت پوری کرنے کے باوجود زائرین کو ان کے گھروں میں جانے سے روکا جارہا ہے، زائرین کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک اور میڈیا ٹرائل ناقابل قبول ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صو بائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری سے زائرین سے متعلق حالیہ صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین