• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے سلسلے میں اسرائیل کے حوالے سے پروپیگنڈا زوروں پر رہا ہے کہ وہاں کورونا وائرس کے کیسز کیوں نہیں؟ اسی کو جواز بناکر تیزی سے فارورڈڈ مبینہ پوسٹس میں اس عالمی وباء میں مبینہ طور پر اسرائیل کے ملوث ہونے کے اشارے بھی دیئے جاتے رہے ہیں۔

 بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس ان سوشل میڈیا پوسٹس کی نفی کرتی نظر آرہی ہیں جن کے مطابق 89 لاکھ 72 ہزار سے زائد کی آبادی والے اسرائیل میں اب تک ایک لاکھ 9 ہزار 724 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جاچکا ہے۔ 

ان افراد کی ٹیسٹنگ کے بعد اسرائیل میں اب تک کورونا وائرس کے 8,430 مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 477 افراد صحت مند جبکہ 49 ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

اسرائیل میں کورونا کے 7,904 مریض ابھی بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 139 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین