• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورس نے صنعتیں کھولنے میں جلد بازی نہ کرنے کو کہا ہے، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن برقرار ہے، کچھ لازمی شعبے کھلے رکھیں ہیں جن کی وجہ سے سڑکوں پر لوگ نظر آتے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 130 لوگ صحتیاب ہوئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن کی حکومتی گزارش پر عمل کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کوشش کررہی ہے  کہ ہر جگہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کٹس مہیا کی جائیں۔

صنعتکاروں نے فیکٹریاں جلد کھولنے کی بات کی۔ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس اجلاس میں اکثریت نے کہا صنعتیں کھولنے کے حوالے سے جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ صنعتوں سے متعلق ایس او پیز بن رہے ہیں، لائحہ عمل طے کرنے کے بعد ہی فیکٹریاں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

تازہ ترین