• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹرمپ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیٹو چیف مارک روٹے سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رُکوائی، دونوں ممالک تیزی سے جوہری جنگ کی طرف جا رہے تھے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ تجارتی ٹیکسوں میں اضافے پر یورپی یونین اور دیگر ممالک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، یورپی یونین کے حکام بات چیت کے لیے آ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بہت مایوس ہوا ہوں، یوکرین جنگ روکنے کا معاہدہ نہ ہوا تو 50 روز میں روس پر سخت ٹیرف لگائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید