• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت میں (1.8) ایک اعشاریہ اکیاسی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کردی ہے۔

اوگرا نے سوئی ناردرن اور سدرن سسٹمز پر ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی اپریل کیلئے نئی قیمت 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 1.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر قیمت 1.81ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی ہے۔

تازہ ترین