• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کیخلاف سینئر صحافی کی بھوک ہڑتال کے 8 روز مکمل

میر شکیل کی گرفتاری کیخلاف سینئر صحافی کی بھوک ہڑتال کے 8 روز مکمل


جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سینئر صحافی ازہر منیر کی بھوک ہڑتال کو 8 روزمکمل ہوگئے۔

لاہور میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ازہر منیر نےجیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ حکومت میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔

جسم ناتواں لیکن ہمت جواں اور حوصلہ بلند ہے، جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف سینئر صحافی ازہر مینر آٹھ روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن نے آزادی اظہار کا حق ادا کیا، حکومت تنگ نظر ہے اپنی اصلاح کیلئے تیار نہیں۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ انکوائری کے مرحلے میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلاجواز ہے۔

اس موقع پر سینئر صحافی ملک ظفر بھی ازہر منیر سے اظہار یکجہتی کےلیے آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف نیب کی کاروائی نامناسب ہے، میر صاحب آزاد صحافت کے علم بردار ہیں۔

تازہ ترین