• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابراعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کی توہین ہے،حافظ حسین احمد

کراچی(اسٹاف رپوٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بابراعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کی توہین ہے،خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو عہدوں سے ہٹانے سے ثابت ہوگیا کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، محکمے کی تبدیلی سے تحریک انصاف کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، غیر منتخب بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کے ساتھ ذیادتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی جانب سے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو اپنے عہدوں سے ہٹانے سے واضح ہوتا ہے کہ بدعنوانی کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ ٹھیک ہے۔
تازہ ترین