• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی کٹس دینے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں، شہباز شریف

حفاظتی کٹس دینے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں، شہباز شریف


لاہور(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنی فوج کو ہتھیار نہیں دے گی تو حکومت کورونا کے خلاف جنگ کیسے جیتے گی۔

تازہ ترین