• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک انکلیو کی خالی زمین کا قبضہ حاصل کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں نئی تر قیاتی حکمت عملی کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس نےمتعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کیں کہ پارک انکلیوII- کی خالی زمین کا قبضہ فوری طور پر حاصل کیا جائے کیونکہ متعلقہ تمام امور کو نمٹایا جا چکا ہے۔اس موقع پر پارک انکلیو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پارک انکلیوI- میں سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق زیادہ تر امور نمٹا دیئے گئے ہیں اور باقی ماندہ چھوٹے مسائل بھی حل ہو رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ورکس سی ڈی اے نے اجلاس کو بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی12-اورE-12کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر اگلے تین ہفتوں میں جاری کر دیئے جائیں گے اور ان سیکٹروں میں ترقیاتی کام مئی کے مہینے میں شروع کر دیئے جائیں گے ۔ سیکٹر آئی 15- میں ترقیاتی کام رواں ماہ اپریل ہی میں شروع کر دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین