• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے پارکنگ پلازہ میں شیلٹر ہوم کے قیام کی منظوری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کی گورننگ باڈی نے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے میں شیلٹر ہوم کے قیام کی ایکس پوسٹ فیکٹومنظوری دیدی ہےجہاں سے ادارے کو پارکنگ فیس کی مد میں سالانہ 52لاکھ روپے کا ریونیو آ رہا تھا جو پچھلے دو سال سے یہاں پرحکومت کی طرف سے شیلٹر ہوم کے قیام کے بعد سے بند ہو چکا ہے ، اسی تہہ خانے میں ایک کینٹین بھی تھی وہ بھی شیلٹر ہوم میں آچکی ہے جس کی نیلامی بھی رک چکی ہے،اس اتھارٹی میٹنگ کے منٹس منظوری کیلئے چیئرمین آرڈی اے کو بھجوائے جا چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آرڈی اے کی آخری اتھارٹی میٹنگ میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نے بتایا تھا کہ آرڈی اے نے راجہ بازار اس سے ملحقہ ایریاز کی پارکنگ مسائل کو حل کرنے کیلئے 22کروڑ روپے کی لاگت سے فوارہ چوک میں پارکنگ پلازہ تعمیر کیا تھا ، یہ آرڈی اے کی آمدن کا ایک بڑا ذریعہ ہے ، سوزوکی سٹینڈ کیلئے بیسمنٹ میں پارکنگ ڈیزائن کی گئی تھی ۔اس وقت کے چیئرمین آرڈی اے نے کہا تھا کہ شیلٹر ہوم کا معاملہ منظوری کیلئے گورننگ باڈی میں رکھا جائے مگر اس وقت گورننگ باڈی قائم نہیں ہوئی تھی لہٰذا اب یہ معاملہ اتھارٹی میٹنگ میں لایا گیا ہے یا تو شیلٹر ہوم کی پارکنگ پلازہ کی بیسمنٹ میں قیام کی منظوری دی جائے یا پھر اس معاملے کو صوبائی حکومت کے سامنے معاوضے کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا جائے ۔اب اتھارٹی نے فوارہ چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے میں شیلٹر ہوم کے قیام کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دیدی ہے۔
تازہ ترین