• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت

لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے عوام کو کوروناوائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرمزیدسختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے یہ ہدایت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سترہویں سینڈیکیٹ اجلاس میں کی۔ اس موقع پروائس چانسلر پروفیسرعامرزمان خان اورسینڈیکیٹ اجلاس کے ممبران میں پروفیسرجاویداکرم، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام، رجسٹرار اوردیگرممبران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے سینڈیکیٹ اجلاس میں سولہویں سینڈیکیٹ اجلاس کے منٹس کی منظوری دےدی۔ اجلاس میں ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کیلئے اسسٹنٹ پروفیسرزکی آسامیوں کی منظوری دی گئی اور احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ پراجیکٹ کے تحت نیشنل بنک میں نیااکاونٹ کھلوانے کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس میں فنانس کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری دے دی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت کوروناوائرس کے مریضوں کی آسانی کیلئے مزیدطبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عوام گھروں سے بالکل غیرطورپر باہرنہ نکلیں۔ حکومت کوروناوائرس سے پیداہونے والی روزانہ کی صورتحال کاجائزہ لے رہی ہے۔
تازہ ترین