• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل خراب بجلی ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے احکامات

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں اور خراب ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی جانب سے مراسلہ میں تمام سب ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرپنگ اور غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے خراب اور ناکارہ ٹرانسفارمروں کا معائنہ کر کے انھیں فوری تبدیل کیا جائے، سب ڈویژنوں دفاتر میں موجود تمام خراب ٹرانسفارمر فوری طور پر سٹوروں میں بھیج کر تبدیل کئے جائیں،رمضان المبارک سے قبل اوورلوڈ ٹرانسفارمروں کی جگہ ہیوی ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں، روزوں کے دوران بجلی کی غیر علانیہ بندش کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔
تازہ ترین