• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ماہرین کی گائیڈ لائنزسے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں،سردار الفرید ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا جیسے خطرناک وائرس پر مختصر عرصے میں قابو پانے کے لئے وبائی امراض کے چینی ماہرین اور ڈاکٹروں کے تجربات،گائیڈ لائنز اور پیشہ وارانہ مہارت کو مد نظررکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے ہی پا کستان بھی اس وبائی مرض کو شکست دینے کی کوششوں میں کامیاب ہوگا اور ہمیں اس سلسلے میں ہر مساعی کو برؤئے کار لانا ہوگا۔اس امر کا اظہارپرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرسردار محمد الفرید ظفر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف موثر ترین ہتھیار سماجی دوری ہے اور مشکل حالات میں ایک دوسرے سے مصافحہ سے پرہیز اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنا ہی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جس کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہر شخص کو احساس کرنا چاہیے۔
تازہ ترین