• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرزفرنٹ لائن فورس،انکی حفاظت پر تمام وسائل خرچ کرینگے،حکومت

ملتان(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹرز اورسٹاف کو پی پی ایز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل خرچ کئے جائیں گے،ڈاکٹرز اور سٹاف ہماری فرنٹ لائن فورس ہے۔وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک اورڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز اور نرسز کو پی پی ایز کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان کمیٹی کے سربراہ ہونگے ایم ایس نشتر ہسپتال، سی ای او ہیلتھ اور میجر جہانزیب کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
تازہ ترین